اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا بہت اہم کردار ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و اتحاد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے۔

اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے حوالے سے ایک پیغام میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا دین اور آئین ہمیں سب کے ساتھ اعلیٰ سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے، بابائے قوم قائد اعظمؒ نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تلقین کی ہے، اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن واتحاد کو مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام اقلیتی برادریوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، پنجاب حکومت امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو قابل تحسین ہے، آج کے دن ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید مؤثر انداز میں عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے