اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

13 ، 14 اگست: پنجاب حکومت کا سیاسی جماعت کو ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) پنجاب کی نگران حکومت نے فیصلہ کیا کہ 13 اور 14 اگست کو صرف اور صرف قومی پرچم لگانے اور لہرانے کی اجازت دی جائے گی، کسی بھی سیاسی جماعت کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت یوم آزادی پر امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے آئی جی پنجاب کو صوبے بھر میں یوم آزادی پر فیملیز کو تحفظ فراہم کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے شرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے عوامی مقامات پر ہلڑ بازی، بد نظمی پھیلانے، ون ویلنگ کرنے اور موٹر سائیکلز میں آلٹریشن کرنے والے مکینک کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے