اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قربان لائنز ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) آزادی کا جشن نظم وضبط کے ساتھ منایا جائے تو اس کا مزہ بھی دوبالا ہو گا اور ایک باشعور قوم کی تصویر بھی سامنے آئے گی ۔ یہی پیغام دیتے ہوئے ٹریفک پولیس نے قربان لائنز میں بچوں کے ساتھ تقریب کا اہتمام کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کی تقریب میں خصوصی شرکت ہوئی۔ تقریب میں سکولوں کے بچے بھی شریک ہوئے۔ بچوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی گئی۔

بچوں نے پوسٹرز اٹھا کر پیغام دیا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے جشن آزادی منائیں گے۔ سب کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ یوم آزادی شاندار انداز میں منائیں گے لیکن لوگوں کی آزادی اور جان و مال کا بھی خیال رکھنا ہو گا۔ 14اگست پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔

ٹریفک پولیس نے طلبہ کو پیغام دیا کہ کم عمر افراد ڈرائیونگ نہ کریں۔ بچے اپنے بڑوں کو بھی جشن آزادی پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے