اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور نے جرائم کی شرح میں کراچی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور نے جرائم کی شرح میں کراچی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ شہر میں 24 گھنٹے کے دوران 477 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

شاپ رابری کی 10 ، ہاؤس رابری ، کار چوری اور نقب زنی کی دو، دو وارداتیں ہوئیں۔ موٹر سائیکل چوری کی 91 اور سرقہ کی 370 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ گرین ٹاؤن میں چور عمر فاروق کے گھر سے 29 لاکھ 50 ہزار روپے ، زیورات اور گھڑیاں لے اڑے۔ چوہنگ میں راشد سلیم کی ورکشاپ سے 20 لاکھ روپے مالیت کی موٹریں اور اوزار چوری، باٹا پور میں نواز کے گھر میں 85 ہزار روپے کی ڈکیتی ہوئی۔

اس کے علاوہ نشتر کالونی میں ڈاکو شہزاد غوری کے گھر سے 10 لاکھ 55 ہزار روپے ، زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار، ڈیفنس اے میں چار ڈاکو ریسٹورنٹ میں گھس کر 8 لاکھ 50 ہزار روپے اور عملے سے موبائل فونز لوٹ کر لے گئے۔ غازی آباد میں ڈاکو رمضان کے کلینک سے گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے چھین کر لے گئے۔ جنوبی چھاؤنی میں ڈاکو اویس کی دکان سے ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مزنگ میں ڈاکوؤں نے خالد کی دکان سے 80 ہزار روپے لوٹ لئے۔ ساندہ میں ڈاکو دکاندار عارف  سے ایک لاکھ روپے اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ کاہنہ میں ڈاکوؤں نے منیر سے اڑھائی لاکھ روپے چھین لئے۔ اچھرہ میں حیدر علی کی پیزا شاپ میں 50 ہزار روپے کی ڈکیتی ہوئی۔ سول لائنز کے علاقے سے سید علی عمران اور شفیق آباد میں عبدالعزیز کی کار چوری ہو گئی۔

مصطفیٰ ٹاؤن میں تین ڈاکو سپر سٹور سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ کوٹ لکھپت کچا جیل روڈ پر فارمیسی میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی۔  دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے