10 Aug 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیر اعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو مشاورتی عمل شروع کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
وزیراعظم نے خط میں کہا کہ آپ کو علم ہے صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے، نگران وزیر اعظم کا تقرر کیا جانا مقصود ہے، آئین کی پاسداری کرتے ہوئے آپ کو مشاورت کی دعوت دیتا ہوں۔
خط میں وزیر اعظم شہباز شریف نے آئین کے آرٹیکل 224 کا حوالہ بھی دیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا خط اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو موصول ہوگیا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے راجہ ریاض کو مشاورت کی دعوت دی ہے، راجہ ریاض وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔