اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مغلپورہ: 17 سالہ لڑکی سے تین افراد کی اجتماعی زیادتی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) تھانہ مغلپورہ کی حدود میں 17سالہ علشبا کو تین افراد نے اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے اغواء اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق مغلپور ہ میں 17 سالہ لڑکی کو تین ملزمان نے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے لڑکی علشبا اور اس کی  والدہ کو کام کا جھانسہ دے کر مغلپورہ بلایا، ملزم سنی، اویس ڈوگراور عرفان لڑکی کو زبردستی اغوا کر کے قریبی حویلی میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔

پولیس نے اغوا ء اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

زیادتی کا شکار لڑکی اور اس کے گھر والے خوف کا شکار ہیں، متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان قانونی کارروائی کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ایس پی سول لائن حسن بھٹی کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، گرفتاری  جلد عمل میں آجائے گی،   ایس ایچ او مغلپورہ نے بتایا ہے کہ جس پک اپ میں بچی کو اغو اء کیا گیا وہ بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پانچ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے اندراج مقدمات کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے  دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے