اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رضوانہ تشدد کیس، ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ رضوانہ جیسے واقعات اکثر بااثر اور پڑھے لکھے گھرانوں میں ہوتے ہیں۔

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو بیان میں کہا کہ رضوانہ جیسے واقعات میں ملوث بااثر لوگ جانتے ہیں کہ انہیں آسانی سے ضمانت مل جائے گی اور کوئی احتساب نہیں ہوگا جبکہ  بچوں سے کام کروانا غیرقانونی، غلط اور غیر اخلاقی ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ خدا کے لیے، ان بچوں اور ملک کے مستقبل کے لیے یہ بات سمجھیں اور اسے روکیں۔میرا یہ پیغام ان ماں باپ کے لیے نہیں ہے  جو مجبوری کی وجہ سے اپنے بچوں کو کام پر بھیجتے ہیں۔کوئی ماں، کوئی باپ یہ نہیں چاہے گا کہ جس عمر میں اس کے بچے کو پڑھنا لکھنا اور کھیلنا چاہیے وہ اس سے کام کروائے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں معاشرے کے خوشحال طبقے سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ان بچوں کے لیے آواز اٹھائیں اور قانون سازوں پر زور دیں کہ وہ تمام ضرورت مندوں بچوں کے لیے ایسے اقدامات کریں کہ انہیں کام نہ کرنا پڑے۔ یہ آپ کی ، میری اور ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے