اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی سے کینڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلن نے ملاقات کی جس میں زراعت، ماحولیات، صحت اورخواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 کینیڈین ہائی کمشنر نے ماحولیات خصوصاً سموگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کروائی اور انسداد پولیو کے لئے مؤثر اقدامات پر پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سموگ سے نمٹنے اور زراعت خصوصاً آئل سیڈز ڈویلپمنٹ کے لئے کینیڈا کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں ماحولیات کی بہتری کے لئے 5 ہزار ایکڑ رقبے پر بوٹینیکل گارڈن کا منصوبہ بنایا ہے، پوری کوشش ہے کہ سموگ سے نمٹا جائے اور ہم اپنے بچوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں، کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، رواں برس کاٹن کی بہترین کاشت سے 3 ارب ڈالر کی بچت کی ہے-

اس موقع پر بات کرتے ہوئے کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے