09 Aug 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم کی تعیناتی پرمشاورت کے لیے ہونے والی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات پھر ملتوی ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مصروفیات کے باعث اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض آج بھی وزیراعظم سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔
راجہ ریاض نے کہا ہے کہ میری کچھ اہم مصروفیات ہیں جن کے باعث وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات آج بھی ممکن نہیں، اگر معاملہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے نہ ہوا تو پھر الیکشن کمیشن کو نام بھیجوائے جائیں گے۔