اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

امریکی شہریت کے باوجود پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی: زویا ناصر

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز و ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ زویا ناصر نے کہا کہ انہوں نے امریکی شہریت ہونے کے باوجود پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے امریکا میں گزاری زندگی اور اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

زویا ناصر کا کہنا تھا کہ جب میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوئی تو مجھے ایک بڑا ثقافتی جھٹکا لگا جب میں نے وہاں پر رہنے والے پاکستانیوں کو چھوٹی چھوٹی تقاریب میں بھی شادی جیسے میک اوور کے ساتھ شرکت کرتے دیکھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں دراصل کاسمیٹولوجی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا گئی تھی اور وہاں پر تعلیم مکمل ہونے کے بعد اپنا لائسنس حاصل کرنے کے لیے بہت کوششیں کیں، پاکستان واپس آنے پر میں یہ جان کر حیران رہ  گئی کہ یہاں کوئی بھی لائسنس یا رسمی ڈگری کے بغیر بیوٹی سیلون کھول سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے ملک سے گہرا لگاؤ ​​رکھتی ہوں اور یہاں سکون محسوس کرتی ہوں، میرےخیال سے پاکستانیوں کا اپنی ثقافتی جڑوں سے مضبوط تعلق ہے جس کی وجہ سے میں یہاں خود کو زیادہ پُرسکون محسوس  کرتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے