08 Aug 2023
(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نگران وزیر اعظم اور نگران سیٹ اپ سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔