08 Aug 2023
(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ سالہ نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج نے الیکشن ایکٹ کی شق 167 کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز کا قصور وار قرار دیا، آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی نااہل قرار پائے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو این اے 45 کرم سے بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔