اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

2 ماہ پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت آئے گا‘‘ ہرشا بھوگلے کا طنز’’

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی شرکت پر کمنٹ کرکے نیا تنازعہ کھڑا کردیا۔

گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء میں شرکت کے لیے ہندوستان بھیجنے کا فیصلہ کیا، جس پر بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ منحرف بیانات، عظیم الشان اعلانات کو بھول جاؤ، ہمیں 2 ماہ پہلے ہی معلوم تھا پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت آئے گا۔

 

جس پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے ہرشا بھوگلے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ معروف کمنٹیٹر کا بیان توہین آمیز ہے، انہیں تکبر اور سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے تھا۔

دوسری جانب ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو 2019 کی فائنلسٹ ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ اس کا اختتام 19 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول فائنل پر ہوگا تاہم ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں ہوسکی کہ اس ٹورنامنٹ کی ٹکٹیں کب فروخت کیلیے پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے بھی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا تھا، جس کے اب ایک روز قبل یعنی 14 تاریخ کو انعقاد کا امکان بڑھ گیا ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے