اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: قومی ٹیم کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے جاپان کی ہار اور بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی درکار ہوگی۔

بھارت کے شہر چنائی میں جاری ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی پوائنٹس ٹیبل پر بھارت ابتدائی 4 میچوں میں 3 فتوحات ایک ڈرا میچ کے ساتھ 10 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔

ملائیشیا 4 میچز میں 3 فتوحات اور ایک ہار کے ساتھ دوسری، کوریا 4 میچز میں ایک فتح، 2 ڈرا اور ایک شکست کے ہمراہ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اب تک 4 میچز میں ایک فتح، 2 ڈرا اور ایک شکست کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

اگر پاکستانی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا چاہتی ہے تواُسے میزبان بھارت کیخلاف جیت یا جاپان کو چین کے ہاتھوں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر جاپان اور چین کی ٹیمیں 4،4 میچز میں کوئی فتح حاصل نہیں کرسکی ہیں البتہ جاپان نے 2 ڈرا اور 2 میچز ہارے ہیں جبکہ چین ایک ڈرا اور 3 میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکا ہے۔

دوسری جانب روایتی حریف پاکستان اور بھارت تین تین بار ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔

بقیہ میچز کا شیڈول:

9 اگست: جاپان بمقابلہ چین۔ ملائیشیا بمقابلہ کوریا اور بھارت بمقابلہ پاکستان

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے