08 Aug 2023
(لاہور نیوز) سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر لوہاری گیٹ پولیس نے دو رکنی موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا، سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر لوہاری گیٹ کی حدود سے ملزمان سلطان اور ظفر کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 4 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہے۔
ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دوران تفتیش ملزمان نے لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سزادلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، جرائم پر قابو پانے میں سیف سٹی کیمرے مؤثر ثابت ہو رہے ہیں، شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔