اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ نے 2 جعلی افسر گرفتار کر لیے

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(لاہور نیوز) کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایت پر نیب لاہور نے دھوکہ دہی کے مرتکب جعلی نیب افسران بلاول ہارون اور اکمل کو گرفتار کر لیا۔

نیب ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کی جعلی سٹیمپ، لیٹر پیڈ، سرکاری افسران کے جعلی وزٹنگ کارڈز اور متاثرین سے لوٹی گئی نقدی برآمد کر لی ہے، ملزمان سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات، سروس کارڈ، شناختی کارڈز اور جعلی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان ایک گروہ کی مانند عوام کے سامنے خود کو حساس ادارے کے افسر ظاہر کرتے رہے، سادہ لوح افراد کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم بھی بٹورتے رہے اور بعد ازاں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

ملزمان اب تک متاثرین سے غیرقانونی طور پر لاکھوں روپے وصول کرچکے تھے، ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے حالیہ کھلی کچہری میں ملزمان کیخلاف شکایت موصول ہونے پر فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ کرپشن کیسز کی تحقیقات میں صرف کال اپ نوٹسز کے ذریعے ہی ملزمان و متاثرین سے رابطہ کیا جائے۔

نیب کی جانب سے تاحال 13 ایسے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جنہیں ضروری تحقیقات کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان نیب نے کہا کہ عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ یا ترجمان آفس کے نمبروں پر رابطہ کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے