اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کا ریئل سٹیٹ کوٹیکس ریلیف سے متعلق بڑا فیصلہ

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ایف بی آر کی جانب سے ریئل سٹیٹ کو ٹیکس ریلیف دینے سے معذرت کر لی گئی ۔

چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے رئیل سٹیٹ سیکٹر کو فوری طور پر ٹیکسوں میں کسی قسم کا ریلیف دینے کیلیے معذرت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اس وقت ٹیکس میں کوئی نئی چھوٹ، رعایت یا ترجیحی ٹیکس کی سہولت ممکن نہیں، البتہ انہوں نے رئیل  سٹیٹ بزنس سے منسلک ریئلٹرز کے تحفظات کو دورکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین کے نفاذ کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

وزیر خزانہ و ریونیو کی طرف سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اور ریونیو کے چار اگست کو ہونے والے 90 ویں اجلاس کے دوران ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز سے متعلق ٹیکسیشن کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی روشنی میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے