اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیاست کو ذاتی دشمنی کی طرف لے جانے کا نقصان ریاست کو ہوتا ہے: بلاول بھٹو

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نظر آ رہا ہے ہماری اپوزیشن نے کوئی سبق نہیں سیکھا، ان کی سیاست کا طریقہ کار آج بھی وہی ہے، نہ کھیلوں گا اور نہ کسی کو کھیلنے دوں گا، سیاست کو ذاتی دشمنی کی طرف لے جانےکا نقصان ریاست کو ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شائد یہ قومی اسمبلی کا آخری سیشن ہو گا، اب ہم الیکشن کی طرف بڑھ رہےہیں، کوشش ہونی چاہیے کہ اب معاملات کو مفاہمت کی طرف لے کر چلنا چاہیے، پیپلز پارٹی کی رائے ہے نئے نہیں پرانے چارٹر آف ڈیموکریسی پرعمل کرنا چاہیے، پارلیمنٹ سے باہر جماعتوں کو بھی چارٹر آف اکانومی میں شامل کرنا چاہیے، ہمیں رولزآف دی گیم طے کرنا ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن سے حکومت میں آنے تک کا سفر یاد رہے گا، ہم نے کبھی ایوان میں کسی کو گالی نہیں دی، ہمیشہ ایوان میں اپنا نقطہ نظر پیش کیا، ہماری کوشش رہی جمہوریت کے سفر کو آگے لے کر چلیں، چیئرمین پی ٹی آئی دورمیں بھی جمہوری دائرے میں رہ کر احتجاج کیے، ہماری کوشش تھی کسی طرح سسٹم کو دھچکا نہ لگے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کوئی تیسری قوت فائدہ نہ اٹھائے، ہم نےعدم اعتماد کے ذریعے سلیکٹڈ وزیراعظم کو نکالا، ہم نے سلیکٹڈ سرکار کو سلیکٹڈ کا نام دلوایا، سلیکٹڈ سرکار کو عدم اعتماد کے ذریعے باہر کرنا تاریخی لمحہ تھا، اب تاریخ فیصلہ کرے گی ہم اپنی کوشش میں کامیاب رہے یا نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی غلط پالیسیوں کو ہائی لائٹ کرنا ہوتا ہے، گزشتہ حکومت کوبھی سوچنا چاہیےتھا کہ جمہوری نظام کوکوئی نقصان نہ پہنچ سکے، سابق حکومت کو جمہوریت، پارلیمان اور اپنے کارکنوں کی فکر نہیں تھی، پی ٹی آئی نے وہ ریڈلائن کراس کی جو کسی نے تاریخ میں نہیں کی، بھٹو کوشہید کیا گیا تب بھی ایسی سیاست نہیں کی گئی، بھٹو ہم نے آمروں کے خلاف احتجاج کیا لیکن کبھی ایسی ریڈلائن کراس نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے