اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام آدمی کی خوشحالی کیلئے بہترین پالیسیاں تشکیل دیں گے: جہانگیر خان ترین

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(لاہور نیوز) نارووال سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

میاں عثمان رشید نے اپنے گروپ کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کے موقع پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر آئی پی پی کے عون چودھری، نعمان لنگڑیال، مراد راس، رانا نذیر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں میں میاں عثمان رشید، سابق ٹکٹ ہولڈر چودھری سجاد مہیس اور دیگر شامل ہیں، میاں عثمان رشید کے والد میاں رشید نارووال سے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ نارووال سے بڑے سیاسی گروپ کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، عام آدمی کی خوشحالی کیلئے بہترین پالیسیاں تشکیل دیں گے، ہم نے عام آدمی کے ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا منشور تیار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے