اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(لاہور نیوز) جشن آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ملی جوش و جذبے سے سرشار چھوٹے بڑے سبھی بازاروں میں خریداری کرنے میں مصروف ہیں۔

جشن آزادی منانے کے لیئے شہر کے گلی کوچوں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی۔ لاہورئیے آزادی کا جشن منانے کیلئے تیار ہیں۔ اردو بازار گنپت روڈ پر قومی پرچموں ، جھنڈیوں، باجوں اور بیجز کے سٹالز سج چکے ہیں۔ بچے بڑے سبھی خریداری میں مصروف ہیں۔

جہاں بڑے جشن آزادی کی تیاریوں میں مگن ہیں وہیں فیس پینٹنگ، ٹوپیاں، شرٹس ، چوڑیاں اور قومی لباس بچوں کی دلچسپی کا محور ہیں۔ پوری قوم یوم آزادی کے حوالے سے انتہائی پرجوش نظر آ رہی ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے اصرار پر مارکیٹ سے خریداری کے لئے آئے ہیں۔ بچے کہتے ہیں جشن آزادی بھرپور انداز میں منائیں گے۔

14 اگست ہماری آزادی کا دن ہے اور اس دن کو بھرپور انداز میں منانا ملی جوش و جذبے کا برملا اظہار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے