(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے چھینی گئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کر دئیے، اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے رواں سال 81 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کاریں، موٹر سائیکلیں اور دیگر وہیکلز برآمدکیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے وارداتوں میں ملوث 78 گینگز کے690 کارندوں کو گرفتار کیا، ملزمان سے 172 کاریں، 7198 موٹر سائیکلیں، 409 دیگر وہیکلز جبکہ 195 ٹمپرڈ وہیکلز پکڑی گئیں۔
لاوہر پولیس نے سٹی ڈویژن میں 19 کاریں،1441 موٹر سائیکلیں،79 دیگر وہیکلز اور 17ٹمپرڈ وہیکلز برآمد کیں، سول لائنز ڈویژن میں 16 کاریں،882 موٹر سائیکلیں،54 دیگر وہیکلز اور 24 ٹمپرڈ وہیکلز، کینٹ ڈویژن میں 18 کاریں،985 موٹر سائیکلیں، 57 دیگر وہیکلزاور 15ٹمپرڈ وہیکلز اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 39 کاریں،1214 موٹر سائیکلیں،62 دیگر وہیکلز اور 45ٹمپرڈ وہیکلز برآمد ہوئیں۔
صدر ڈویژن میں 46 کاریں،1424 موٹر سائیکلیں، 90 دیگر وہیکلز اور 49 ٹمپرڈ وہیکلز پکڑی گئیں، اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 34 کاریں، 1252 موٹر سائیکلیں،67 دیگر وہیکلز اور 45 ٹمپرڈ وہیکلز برآمد ہوئیں۔
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے بتایا ہے کہ اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف لاہور نے 146 اشتہاری، 438 عدالتی مفرور اور 266 ٹارگٹ آفینڈرز بھی گرفتار کئے ہیں، گرفتار ملزمان سے ایک کلو گرام افیون اور 5 کلو گرام چرس بھی برآ مد کی گئی، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انہیں قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔