اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

سینیٹر فوزیہ ارشد کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے اس لیے پیمرا ترمیمی آرڈیننس لائے تھے لیکن ترمیمی بل پر صحافی برادری کے تحفظات ہیں اس لیے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان کرتی ہوں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نئی تجاویز بھی آ رہی ہیں، بہتر ہے آئندہ حکومت اس بل کو دیکھے، مختصر وقت میں بل پر فیصلہ کرنے سے بہتر ہے کہ اسے تفصیل سے دیکھا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے پیمرا ترمیمی بل 2023 منظور کیا تھا جس کا پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے بھی خیر مقدم کیا تھا تاہم صحافی برادری کی جانب سے پیمرا ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  گیا تھا کہ اس بل کے حوالے سے صحافی تنظیموں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر بھی صحافیوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر پیمرا بل کی ایک شق پر بھی صحافی برادری کو تحفظات ہیں تو تحفظات دور ہونے تک اس بل کو پاس نہیں کیا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے