اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ بہتر ہو رہی ہے: جیولین فونٹین

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ جیولین فونٹین نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ بہتری کی طرف جا رہی ہے جو کہ گیم کا تقاضا بھی ہے۔

جیولین فونٹین ان دنوں انڈر 13 کوچنگ کیمپ کے لیے لاہور میں موجود ہیں، وہ 2012 سے 2014 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہے ہیں۔

جیولین فونٹین کا کہنا تھا پاتھ وے پروگرام کو باقاعدگی سے کرنا ایک اچھا آئیڈیا ہے، کم عمر ی میں کھلاڑیوں کو معلومات ملنا مفید ہوتا ہے اور ایج گروپ کھلاڑیوں کو غیر ملکی اور مقامی کوچز سے یہ معلومات مل رہی ہیں۔

فونٹین کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ بہتری کی جانب جا رہی ہے، گیم تقاضا کرتی ہے کہ بہتری آئے اور پاکستان ٹیم خود کو بہتر کر رہی ہے، پاکستان کرکٹرز کا عمومی رویہ شاندار ہے، ان میں اچھی ایتھلیٹک قابلیت ہے۔

جیولین فونٹین کا ماننا ہے کہ فیلڈنگ کی مہارت کم عمر میں حاصل کرنے کی ضرورت ہے، 21 یا 22 سال کی عمر میں یہ مہارت حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے، ایج گروپ میں مہارت حاصل کریں جو پھر انڈر 19، پاکستان شاہینز اور پاکستان ٹیم میں آکر مزید بہتر ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے