اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں کی قیادت میں چینی قونصلیٹ کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ چینی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب کو اکتوبر میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر مدعو بھی کیا۔

گورنر پنجاب  نے کہا پاک چین تعلقات کی جڑیں گہری ہیں اور باہمی احترام، اعتماد اور محبت پر مبنی ہیں، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جب پاکستان کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا تھا تو چین نے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد کی۔

بلیغ الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پاک چائنہ مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، حکومت نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔

چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے کہا عوامی جمہوریہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کے ساتھ تعلیم، زراعت، غربت کے خاتمے، صحت کے شعبے میں تعاون اور شراکت داری کو بڑھایا جائے گا، زرعی تحقیق میں پاکستان اور چین کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کی اہلیہ، چینی قونصل جنرل کی اہلیہ، ڈائریکٹر پولیٹیکل سیکشن یان یانگ، سیکنڈ سیکریٹری چن بو، اتاشی اور چینی قونصلیٹ کے دیگر اراکین موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے