اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے درخواست دائر

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

نعیم پنجوتھا کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی معالج، اہلخانہ اور پارٹی کے سینئر قائدین سے بھی ملاقات کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دو روز قبل توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید  اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی، عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم کو ان کی لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک  سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے