اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی سے ملاقات کیلئے درخواست پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے جواب طلب

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نظربندی سزا کے طور پر نہیں ہوتی، ریاست کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے، ریاست کے رولز ملاقات کی اجازت دیتے ہیں۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں شوہر سے بیوی کی ملاقات سے حکومت کو کیا خطرہ ہے، آپ ملاقات کیلئے بنائی گئی لسٹ پر نظرثانی کر سکتے ہیں، سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ درخواستگزار نے ملاقات کے لیے درخواست ہی نہیں دی۔

بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری سے جواب طلب کرتے ہوئے پرویز الہٰی سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت کل بروز منگل تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے