اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، نکئی برادران کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(لاہور نیوز) تحریک انصاف قصور کے رہنماؤں نکئی برادران اور کئی دیگر شخصیات نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قصور کے رہنماؤں نکئی برادران اور کئی دیگر اہم سیاسی شخصیات نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سردار طالب نکئی، سردار ایاز نکئی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ملاقات میں صدر آئی پی پی و دیگر رہنما عون چودھری، نعمان لنگڑیال اور چودھری نوریز شکور بھی موجود تھے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا، ان کا کہنا تھا کہ ضلع قصور سے ہمارے دوست آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں، تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آئندہ دنوں میں سنٹرل پنجاب اور پورے پنجاب سے مختلف گروپ آئی پی پی میں شامل ہوتے نظر آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب دوست مل کر اپنے منشور پر کام کریں گے، خان پاکستان کو خوبصورت اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے