اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں پہلی رات کیسے گزری؟تفصیلات سامنے آگئیں

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(ویب ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اٹک جیل میں پہلی رات کیسے گزری تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے پہلی رات اٹک جیل کی ہائی سکیورٹی بیرک میں گزاری، چیئرمین پی ٹی آئی  کو رات کا کھانا اور صبح کاناشتہ جیل مینول کے مطابق دیا گیا، سابق وزیراعظم کو نماز فجر کے بعد ناشتے میں بریڈ سلائس، فرائی و ابلا ہوا انڈا، مکھن اور چائے دی گئی۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے رات کا کچھ حصہ سو کر بھی گزارا، وہ نماز تہجد کے لیے بھی اٹھے اور نماز فجر ادا کر کے جیل کا مہیا کردہ ناشتہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینول کے مطابق  دیگر سہولیات تولیہ، ٹشو پیپر، منرل واٹر، عینک، تسبیح، گھڑی، کرسی، زمین پر سونے کے لیے میٹرس فراہم کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسڑکٹ جیل اٹک میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت سابق وزرائے اعلیٰ و دیگر سیاسی شخصیات بھی ماضی میں قید رہ چکی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی اسی سکیورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے جہاں میاں نواز شریف بھی کچھ عرصہ قید رہے۔

جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو قید کے دوران بیٹر کلاس میں رکھا گیا تھا جس میں ٹی وی، اخبار، لکھنے پڑھنے کے لیے کتب، سٹیشنری، ایئر کنڈیشن یا روم کولر ، چھوٹا فریج و بستر  اور مشقتیوں کی اجازت ہوتی ہے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ان سہولیات کو ہوم ڈیپارٹمنٹ یا عدالت کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈسڑکٹ جیل اٹک کے اندر اور بیرونی اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، چیئرمین پی ٹی آئی جس بیرک میں قید ہیں اس کے گرد محکمہ جیل خانہ جات کے کمانڈوز اور باہر جیل پولیس کے اہلکار تعینات ہیں، جیل کے بیرونی اطراف ضلعی پولیس اور رینجرز کی پٹرولنگ بھی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے