06 Aug 2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی 2 روزہ دورے پر ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے۔
صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامر میر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت اور زرعی ماہرین وفد میں شامل ہیں۔ دورے کے دوران پنجاب حکومت کے وفد اور ازبکستان حکام کے درمیان مختلف شعبوں خصوصاً زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔