05 Aug 2023
(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ "تماشہ خانہ" کیس کا پہلے سے طے شدہ فیصلہ آج سنا دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے چودھری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک دفعہ پھر قانون کا خون ہو گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الہٰی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ قوم کے مقبول ترین لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا، پی ڈی ایم کے سازشی ٹولے کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔