اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری،شوبز فنکار بھی میدان میں آگئے

05 Aug 2023
05 Aug 2023

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے ردعمل بھی سوشل میڈیا پر آنا شروع ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق اداکارہ مشی خان نے چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔مشی خان نے 5 اگست کو یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے عمران خان ہمارے دلوں کا رہنما ہے جس پر حملہ کرنا ناممکن ہے، عمران خان ! آپ بہادری اور کردار کا مظہر ہیں، آپ ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔

اداکار اور میزبان شہریار منور نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ آج مایوسی کا دن ہے۔اسی طرح شوبز کے اُبھرتے ہوئے اداکار اُسامہ خان نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اتنا نہ جھکیں۔اُسامہ خان نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ ’نہ فاطمہ جناح بچ سکی تھیں نہ بھٹو نہ بےنظیر نہ نواز شریف اور نہ ہی اب عمران خان، وہ جو کسی کے نہ ہیں نہ تھے وہ آپ کے بھی نہیں ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے