اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.74 قیمت فروخت : 40.81
  • یورو قیمت خرید: 321.65 قیمت فروخت : 322.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.32 قیمت فروخت : 371.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.26 قیمت فروخت : 195.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.00 قیمت فروخت : 206.37
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 540800 دس گرام : 463700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 495730 دس گرام : 425055
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8841 دس گرام : 7588
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راشد لطیف نے وائٹ بال کرکٹرز کیلئے بھی پنشن کا مطالبہ کردیا

05 Aug 2023
05 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے وائٹ بال کرکٹرز کے لیے بھی پنشن کا مطالبہ کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے راشد لطیف نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو وائٹ بال کرکٹرز کے لیے پنشن کی سکیم تیار کرنی چاہیے، کرکٹرز کو پنشن کی سہولت سے دور رکھنا ناانصافی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کچھ کرکٹرز صرف وائٹ بال کرکٹ ہی کھیلتے ہیں، پنشن کے لیے 60 سال کی عمر کو کم کر کے 50 سال کیا جائے اور پنشن تو کرکٹ چھوڑنے کے دو تین سال بعد شروع ہو جانی چاہیے۔

راشد لطیف نے اس ٹوئٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت محمد حفیظ اور مصباح الحق کو بھی مینشن کیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی اس وقت سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پینشن کی سہولت دیتا ہے۔۔

 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے