04 Aug 2023
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے محمد سائرس سجاد قاضی کو نیا سیکرٹری خارجہ لگانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق سائرس قاضی موجودہ سیکرٹری خارجہ کے ریٹائرڈ ہونے پر سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے،موجودہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان 16 اگست کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
محمد سائرس سجاد قاضی اس وقت وزارت خارجہ میں سینئر ترین افسر ہیں جو کہ بطور سپیشل سیکرٹری فرائض انجام دے رہے ہیں، سائرس قاضی نے بطور سفیر پاکستان ہنگری اور ترکیہ میں خدمات انجام دی ہیں۔