04 Aug 2023
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ فلاپ ہو گیا۔ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا۔
ایل ڈی اے کا شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی فائلوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے قاصر ہو گیا۔ ایل ڈی اے کے پلاٹوں کی ملکیت، نقشوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا۔ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ ہونے سے مختلف سکینڈل سامنے آنے کے واقعات رونما ہوئے۔
پلاٹوں کی مد میں جمع کروائی گئی رسیدوں کی تصدیق بھی نہ ہو سکی۔ ایل ڈی اے نے سیپ سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی شفٹنگ کا آغاز کیا۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام سکیموں کا ریکارڈ تیزی سے کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں۔