اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم شہدائے پولیس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین شہید کو پولیس کا خراج عقیدت

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(لاہور نیوز) یوم شہدائے پولیس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین شہید کو پولیس نے خراج عقیدت پیش کیا۔

سی ٹی او مستنصر فیروز نے کیولری گراؤنڈ قبرستان میں کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین شہید کی قبر پر حاضری دی۔ مستنصر فیروز اور احمد مبین شہید کی والدہ نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

کیپٹن (ر) احمد مبین شہید کی والدہ نے نم آنکھوں کے ساتھ کہا کہ بیٹے پر فخر ہے مگر بیٹے کی تنہائی میں بہت مشکل سے وقت گزارا ہے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ احمد مبین شہید کی شہادت نے محکمے کی عزت اور وقار کو بام عروج بخشا۔ یوم شہدائے پولیس دراصل تجدید عہد کا دن ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، احمد مبین شہید کے عزیز واقارب سمیت دیگر پولیس افسران تقریب میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے