اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہبازشریف جسے مناسب سمجھیں نگران وزیراعظم نامزد کر دیں: اتحادیوں کا فیصلہ

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے نگران وزیر اعظم کیلئے نامزدگی کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو دیدیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہو گیا ، ویڈیو لنک اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور اختر مینگل سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں  نے وزیر اعظم شہباز شریف کو نگران وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دیدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کر دیا، اتحادی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد کر دیں۔

پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی بھی منظوری دیدی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہاؤس میں خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے فرداً فرداً ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی، عشائیے میں شرکا کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے