اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا: پی ڈی ایم اے

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(لاہورنیوز) پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا جبکہ دریاؤں میں سیلابی صورت حال بھی برقرار ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی، اس دوران تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال تاحال برقرار ہے۔

دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، سدھنائی کے مقام پر پانی کی آمد 52040 کیوسک اور اخراج 36840 ہے، ستلج میں سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 76035 اور اخراج 62877 ہے۔

ترجمان کے مطابق ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 66643 اور اخراج 65743 ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ اس سلسلے میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سیلاب اور برسات کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کچی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ اختیار کریں۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کو دریاؤں کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے