(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال، شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ اورشاہدرہ پولیس سٹیشن کے دورے کیے۔
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی، بچہ وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ بعض مریضوں نے چیک اپ نہ ہونے کی شکایت کیں۔ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو فون کیا اور رات کی شفٹ میں ڈاکٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے ذیا بیطس کے مریض بچے کو سروسز ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ واپس جاتے ہوئے ہسپتال کے گیٹ پر موجود بزرگ مریض کو دیکھ کر رک گئے اور مریض مختار احمد کو ایمبولینس میں اپنی نگرانی میں پی آئی سی شفٹ کرایا۔
محسن نقوی نے شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ بھی لیا اور کنٹریکٹر کو منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیر اعلیٰ شاہدرہ تھانے بھی گئے اور فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا۔