اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کرکٹرز کے معاوضوں میں غیرمعمولی اضافہ کرنے پر آمادہ

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹرز پر اپنے خزانے لٹانے پر تیار ہوگیا ۔

قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹس کا 30 جون کو اختتام ہو چکا،کھلاڑیوں نے پی سی بی کے سامنے کچھ مطالبات رکھے جس پر مذاکرات جاری ہیں، گزشتہ دنوں سری لنکا میں بعض ٹاپ آفیشلز کی سینئر کرکٹرز سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا تھا کہ کھلاڑی ہیں تو بورڈ ہے، وہ چاہتے ہیں، ان کو اچھا معاوضہ ملے تاکہ مزید دل لگا کر ٹیم کیلئے کھیلیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کرکٹرز کے معاوضوں میں غیرمعمولی اضافہ کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے، تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے والے ٹاپ کرکٹرز بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو ماہانہ 45 لاکھ روپے ریٹینرشپ فیس کی پیشکش کر دی گئی۔

سابقہ کنٹریکٹ کے تحت ریڈ بال پلیئرز کا ماہانہ معاوضہ ساڑھے 10 لاکھ اور وائٹ بال کا ساڑھے 9 لاکھ تھا، دیگر کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔

غیرملکی لیگز کیلیے اے کیٹیگری کرکٹرز کو سال میں ایک این او سی دینے کی بات ہوئی ہے، بی کو 2جبکہ سی کو سالانہ تین لیگز میں شرکت کی اجازت ہوگی، آئی سی سی سے ملنے والی رقم یا پی سی بی کے کنٹریکٹس سے حصہ دینے کا مطالبہ نہیں مانا گیا۔

بورڈ تین سالہ معاہدہ چاہتا ہے تاکہ ہر سال تجدید کے وقت اختلافات سامنے نہ آئیں، ٹیسٹ میچ فیس میں بھی بڑے اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے تاکہ کھلاڑیوں کو اس فارمیٹ کی جانب راغب رکھا جائے، ساتھ دیگر ترغیبات بھی دی جائیں گی۔

گزشتہ برس فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، ٹیسٹ میچ فیس 8لاکھ 38ہزار 530، ون ڈے انٹرنیشنل 5لاکھ 15 ہزار 696 جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فیس3 لاکھ 72 ہزار75روپے تھی، تمام کیٹیگریز کے پلیئرز کو یکساں فیس ملتی تھی،اب اسے بڑھا دیا جائے گا۔

حکام جانتے ہیں کہ آئی پی ایل میں عدم شرکت کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز دنیا کے دیگر ٹاپ سٹارز کی طرح کمائی نہیں کر پا رہے، سو فیصد ازالہ تو ممکن نہیں مگر بورڈ چاہتا ہے کہ ان کو بھی بڑی رقم دی جائے جس سے مالی آسودگی حاصل ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق بھی کھلاڑیوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے جلد کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس ریڈ اور وائٹ بال کے الگ معاہدے کیے گئے تھے، صرف بابر اعظم،محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ہی ریڈ اور وائٹ بال کی اے کیٹیگری میں شامل تھے، حسن علی کی ریڈ میں بی اور وائٹ میں سی جبکہ امام الحق کی ریڈ میں سی اور وائٹ میں بی کیٹیگری تھی۔ اظہر علی کو صرف ریڈ جبکہ فخر زمان اور شاداب خان کو وائٹ بال کا اے کیٹیگری کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے