اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم اس وقت دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، سابق سری لنکن بولر چمندا واس

04 Aug 2023
04 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سری لنکا کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر چمندا واس نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو دنیا کو نمبر ون بیٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم کی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

سابق سری لنکن فاسٹ بولر اور بولنگ کوچ کولمبو سٹرائیکرز چمندا واس نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم نےکولمبو سٹرائیکرز کی کپتانی سے معذرت کی اور کپتانی کے بجائے بطور بیٹر کھیلنے کو ترجیح دی۔

چمندا واس نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بابراعظم اس وقت دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں، جس طرح بابراعظم نے میچز جتوائے وہ قابل تعریف ہیں۔

بولنگ کوچ کولمبو سٹرائیکرز نے کہا کہ بابراعظم کے ٹیم میں ہونے سے نوجوان لڑکوں کو سیکھنے کا موقع ملےگا۔

خیال رہے کہ بابراعظم نے گزشتہ روز 59 رنز کی اننگز کھیل کر کولمبو سٹرائیکرز کو میچ جتوایا تھا۔

اس سے قبل کولمبو اسٹرائیکر کے کپتان نروشان ڈکویلا نے بھی ڈریسنگ روم میں بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی لیکن بابر اعظم نے ہمت نہیں ہاری اور آخر تک کھڑے رہے اور ٹیم کو ایک اچھا ٹوٹل فراہم کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے