اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی: وزیر اعظم شہباز شریف

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ سے پردہ ہٹا دیا، انہوں نے کہا کہ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی، نگران وزیر اعظم اور سیٹ اپ بارے تمام جماعتوں سے مشاورت کرونگا، اپوزیشن لیڈر اور میں نگران وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، عشایئے میں شرکا کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی۔عشائیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 اگست کو اسمبلی تحلیل ہو گی، تمام اتحادیوں اور سیاسی قائدین سے مشاورت ہو گئی ہے، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے بھی مشاورت ہوگئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہر طرف خطرات تھے، ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا، 15 ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایا، آج ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو کانٹے بوئے تھے وہ ہمیں ہٹانا پڑے، اس شخص کی ضد نے ہر ادارہ اور شعبہ تباہ کر دیا تھا، اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پایا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا، یہ پل صراط بھی عبور کیا، آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی، کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اَپ تشکیل دیا جائے۔

وزیر اعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرمی جوشی سے استقبال کیا، شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہاؤس میں خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے فرداً فرداً ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی۔عشائیہ میں چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سمیت وفاقی وزراء اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عشائیہ سے قبل پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمانی رہنماؤں سے نگران وزیر اعظم سے متعلق مشاورت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے