اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس، زیادہ سے زیادہ رہنماؤں کی شمولیت بارے حکمت عملی طے

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

پارٹی چیئرمین جہانگیر خان ترین کی  زیر صدارت اس نشست میں اہم فیصلے کیے گئے، مرکزی قیادت نے آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا۔اجلاس میں اسحاق خاکوانی، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال نے شرکت کی، اجلاس میں پارٹی کے اہم تنظیمی امور پر مشاورت اور رہنماؤں کے مابین ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک کو استحکام دلانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، استحکام پاکستان پارٹی کے اجلاس میں ممکنہ انتخابی صورتحال کے بارے میں اہم نکات پر مشاورت، پارٹی میں زیادہ سے زیادہ رہنماؤں کی شمولیت کے بارے حکمت عملی طے کی گئی۔

پارٹی نے پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں بھی اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا، اعلیٰ سطحی پارٹی اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے گئے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے