اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اورنج ٹرین نے ایک سال میں 5 کروڑ 48 لاکھ سے زائد یونٹ پھونک دئیے

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(لاہور نیوز) مہنگی بجلی سفری سہولیات پر بھی اثر انداز ہونے لگی۔ اورنج ٹرین نے ایک سال میں 5 کروڑ 48 لاکھ سے زائد یونٹ پھونک دئیے۔

شہر کا مہنگا ترین منصوبہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے مزید مہنگا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اورنج ٹرین نے 22 جون 2022ء سے 23 جولائی 2023ء تک 2 ارب 16 کروڑ 22 لاکھ 43 ہزار 103 روپے کی بجلی استعمال کی۔ لیسکو اقبال ٹاؤن ڈویژن اور باغبانپورہ ڈویژن سے اورنج ٹرین کی بلنگ کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے اورنج ٹرین کو ملٹی پلائی فیکٹر 600 لگایا گیا ہے۔ اورنج ٹرین پر ہر ماہ کروڑوں کی بجلی خرچ ہوتی ہے۔ حکومت کی جانب سے اربوں روپے کی سبسڈی بھی دی جا رہی ہے۔ بجلی کی قیمت مسلسل بڑھنے سے اورنج ٹرین کے بل میں بھی اضافہ ہوا۔

بجلی مہنگی ہونے سے رواں ماہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بلوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے