اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گھریلو تشدد کا شکار بچی رضوانہ کی صحت میں بہتری، پلیٹ لیٹس 80 ہزار ہو گئے

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(لاہور نیوز) گھریلو تشدد کا شکار بچی رضوانہ کی صحت میں بہتری آنے لگی۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے رضوانہ کے پلیٹ لیٹس 12 ہزار سے بڑھ کر 80 ہزار ہو گئے۔ سانس کی بحالی میں بہتری کے بعد آکسیجن کی سپلائی کم کر دی ہے۔ رضوانہ کھانا خود مانگ رہی ہے اور ذہنی کیفیت بھی دو دن سے ٹھیک ہے،رضوانہ نے گزشتہ رات کہا مجھے گھر جانا ہے۔ جسم میں موجود انفیکشن میں کمی کے بعد بازو کی سرجری کریں گے۔

اس سے قبل الفرید ظفر  کا کہنا تھا کہ رضوانہ کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث سانس میں دشواری آتی ہے، سانس کی دشواری کے باعث حالت تشویشناک ہو جاتی ہے، بلڈ میں  انفیکشن کے باعث جسم کے اعضاء متاثر ہوئے ہیں، انفیکشن کنٹرول ہونے کے بعد دائیں بازو کی سرجری ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رضوانہ کو میڈیکل کیئر نہیں ملی جس کی وجہ سے کیڑے پڑے اور انفیکشن ہوا ، رضوانہ کی روزانہ دو سے تین مرتبہ مرہم پٹی تبدیل ہو رہی ہے، رضوانہ کے پھیپھڑوں اور دل کے حوالے سے مسائل موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے