اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس: ہمارا سسٹم پرفیکٹ نہیں، کچھ خامیاں ہیں: جسٹس عامر فاروق

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔

توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے اور کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواستوں پر بھی سماعت ہو رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے خواجہ حارث اور بیرسٹرگوہر، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز میں دلائل دیتے ہوئے وکیل خواجہ حارث نے کہا ہے کہ ہم نے ٹرائل کورٹ میں اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کے لیے فہرست دی، ٹرائل کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے کہا کہ درخواست مسترد کر رہے ہیں، کل حتمی دلائل دیں، یہ بھی کہا کہ حتمی دلائل کے بعد آج ہی فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا، نجانے کس بات کی جلدی ہے کہ روز کی بنیاد پر سماعت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اس سے متعلق درخواستیں ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں، جب تک معاملہ ہائی کورٹ میں ہو کوئی فیصلہ کیسے سنایا جاسکتا ہے؟ اس سے جج کا تعصب ظاہر ہوتا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ابھی جج سے متعلق ایف آئی اے کی ایک رپورٹ بھی آئی ہے۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اس میں کہا گیا ہے جج کے فیس بک اکاؤنٹ سے وہ پوسٹ نہیں ہوئی، یکطرفہ رپورٹ کو کیسے قبول کیا جا سکتا ہے؟

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں ابھی صرف ایک بات آپ کے علم میں لایا ہوں، آپ کی ایک درخواست ٹرائل کورٹ جج کے تعصب پر ہے، آپ کہتے ہیں کہ روز کی بنیاد پر سماعت سے جج کا تعصب ظاہر ہوتا ہے۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اس عدالت کے سامنے اب 8 درخواستیں زیرِ سماعت ہیں، جیسے آرڈرز ٹرائل کورٹ سے آرہے ہیں یہ جانبداری ظاہر کرتے ہیں، ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ کو مزید کارروائی آگے بڑھانے سے روکے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ میری تو خواہش ہے رولز میں ٹرائل روز کی بنیاد پر کرنے کی بات شامل ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ میرے حوالے سے ٹرائل کورٹ نے لکھا کہ انہوں نے سسٹم کو تباہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سسٹم پرفیکٹ نہیں اس میں کچھ خامیاں ہیں، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ یہ خامیاں ختم ہوسکیں۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ فیس بک پر ڈیلیٹ ہونے والی پوسٹس ریکور کی جاسکتی ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ کو ابتدائی رپورٹ کے طور پر لیں گے۔

وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت میں انصاف کے لیے آتے ہیں، سب سے بڑا بوجھ اب اس عدالت پر ہے، ہائی کورٹ نے ہماری درخواستوں پر فیصلہ کرنا ہے، پہلی درخواست توشہ خانہ کیس قابل سماعت قراردینے کے فیصلے کے خلاف ہے، دوسری درخواست دائرہ اختیار سے متعلق ہے، ہم نے بتایا ہے کہ یہ معاملہ قانون کے مطابق مجسٹریٹ کے پاس جانا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے