اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس کی اب تک کی سماعت کو زیر التوا کیس نہ سمجھا جائے: سپریم کورٹ

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے میرٹس پر دلائل ابھی نہیں دیے گئے، کیس کی اب تک کی سماعت کو زیر التوا کیس نہ سمجھا جائے۔

حکمنامے میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر کسی اور بنچ کے سامنے کیس مقرر ہو سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت 4 اگست کو ہو گی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 2 اگست کو کیس کی سماعت کی تھی۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ممکن ہے یہ بنچ آئندہ سماعت پر دستیاب نہ ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی توشہ خانہ ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی درخواست غیر مؤثر ہو چکی تھی پھر بھی ہم نے سنا اور حکم دیا، ہم صورتِ حال کو سمجھ رہے ہیں، ہم نے سمجھا تھا ہائی کورٹ آپ کو بہتر آرڈر دے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ پہلے ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں پھر سپریم کورٹ میں کیس لگالیں گے، ممکن ہے کل ہائی کورٹ ٹرائل ہی روکنے کا حکم دے دے، ہائی کورٹ سے آرڈر آنے کے بعد کیس کو سماعت کے لیے مقررکریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے