اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا تھانہ مزنگ اورسول لائنز کا دورہ، رشوت لینے پر کانسٹیبل گرفتار

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ مزنگ اورتھانہ سول لائنز کا دورہ کیا، سائلین نے رشوت کی شکایات کے انبار لگا دیئے، صوبائی وزیراطلاعات عامر میر بھی ہمراہ تھے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورے کے دوران دونوں تھانوں کی بری حالت دیکھنے میں آئی، صفائی کے ناقص انتظامات تھے اور فرنٹ ڈیسک بھی درست کام نہیں کر رہا تھا،عملہ صورتحال پر تسلی بخش جواب نہ دے سکا، تھانوں میں موجود لوگوں نے دادرسی نہ ہونے کی شکایات کیں۔

ایک لڑکے کی جانب سے رشوت لینے کی شکایت پر کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پرلڑکے سے لی گئی رشوت کی رقم واپس کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے رشوت لینے والے کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دونوں تھانوں کی حالت زار دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا اور انسپکٹر جنرل پولیس کو تین روز کے اندر دونوں تھانوں میں بہتری لانے کی ہدایت کر دی۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانوں میں موجودسائلین سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا اور فوری دادرسی کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حوالات میں بند قیدیوں سے بھی ان کے کیسز کے بارے میں استفسار کیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک میں درج ہونے والی درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا اور بعض درخواستوں پر کوئی پیشرفت نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانے میں روزنامچہ بھی چیک کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دونوں تھانوں کا دورہ کرکے مایوسی اورزمینی حقائق سے آگاہی ہوئی، تھانوں میں مظلوم کی دادرسی کا موثر نظام ہی انصاف کی بنیاد ہے، دونوں تھانوں کو بہتر بنانے کیلئے آئی جی پولیس کو ٹاسک دے دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے