اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پر میڈیا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی، مریم اورنگزیب

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیمرا بل آج قومی اسمبلی سے پاس ہو گیا ہے، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پر میڈیا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بل کی حمایت کرنے پر تمام میڈیا ورکرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، 12 ماہ اس بل پر مسلسل مشاورت کی گئی، میڈیا ہاؤسز میں کم از کم تنخواہ حکومت کی مقرر کردہ تنخواہ کے مطابق ہو گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 5 سال بعد طلال چودھری،دانیال عزیز کی نااہلی ختم ہوئی، مشکل وقت میں طلال چودھری، دانیال عزیز قیادت کے ساتھ کھڑے رہے، آج مسلم لیگ کے قائد مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ والے بھاگنے والے نہیں، نوازشریف کو تاحیات نااہل کر کے سی پیک اور پاکستان کی ترقی کو روکا گیا، نواز شریف کو ہٹانے کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلط کرنا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما کا سہارا لے کر نواز شریف کو اقامہ پر نااہل کیا گیا، 2018ء میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلط کر کے ترقی کے سفر کو روکا گیا، جن لوگوں نے نواز شریف کو جھوٹی سزا دی آج منہ دکھانے کے قابل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے معیشت اور خارجہ پالیسی کو ریسکیو کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی اداروں کو تباہ کیا، گزشتہ 15 ماہ میں شہباز شریف نے اتحادیوں سے مل کر ملک کو بحران سے نکالا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے