اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم شہباز شریف نے الوداعی دعوتوں کا آغاز کر دیا

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) حکومت کی مدت ختم ہونے کا وقت قریب آتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف نے الوداعی دعوتوں کا آغاز کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پہلی دعوت سروسز چیفس کے اعزاز میں دی جائے گی۔ اس حوالے سے شہباز شریف نے آج سروسز چیفس کو وزیر اعظم ہاؤس میں ڈنر پر مدعو کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف، نیول اور ایئر چیفس کو ڈنر کی دعوت دی گئی ہے، وزیر اعظم اس موقع پر سروسز چیفس سے اظہار تشکر کریں گے اور فورسز کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہیں گے۔

قبل ازیں نگران وزیر اعظم کے تقرر کے معاملے پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں نگران وزیراعظم کیلئے مجوزہ ناموں اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی اور آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعظم کے تقرر کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

نواز شریف اور آصف زرداری نے تمام نام آج اتحادیوں کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا آج مشاورت کا بھی امکان ہے، قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی صدارت میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے