اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ کی درخواست غیر مؤثر ہوچکی تھی پھربھی ہم نے سنا اور حکم دیا، ہم صورتحال کو سمجھ رہے ہیں، ہمارا خیال تھا ہائیکورٹ آپ کو بہتر آرڈر دے گی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں پھرسپریم کورٹ میں کیس لگا لیں گے، ممکن ہے کل ہائیکورٹ ٹرائل ہی روکنے کا حکم دے دے، ٹرائل کورٹس پرسپروائزری دائرہ اختیار ہائیکورٹ کا ہی ہے، ہائیکورٹ سے آرڈر آنے کے بعد کیس کو سماعت کے لیے مقررکریں گے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے ریلیف دے دیا تھا، مزید کیا چاہتے ہیں؟ جو ریلیف آپ نے مانگا وہ ہم نے دے دیا تھا، حیرت ہے آپ نے پھر بھی سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ کیس کل ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے، اصل سوال دائرہ اختیار کا ہے، ٹرائل کورٹ میں سیکشن 342 کا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں، ٹرائل کورٹ نے آج ہی گواہان کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

وکیل چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے کہا ہے کہ اگر آج گواہان کی فہرست نہ دی تو ٹرائل مکمل ہوجائے گا، عدالت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں کیسزکے فیصلے تک ٹرائل روکنے کا حکم دے۔

خواجہ حارث کے دلائل پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ آپ نے حکم امتناع کی درخواست کی ہی نہیں ہے، بہترہوگا کہ آپ ابھی سوچ لیں اور حکم امتناع کی درخواست دائرکر دیں، ممکن ہے جو ریلیف ہم سے چاہ رہے ہیں اس سے اچھا حکم ہائیکورٹ سے آجائے۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے